پاکستان
09 نومبر ، 2014

شمالی وزیرستان: غرلمائی میں کارروائی،چار دہشتگرد ہلاک،دو جوان شہید

شمالی وزیرستان: غرلمائی  میں کارروائی،چار دہشتگرد ہلاک،دو جوان شہید

راولپنڈی....... شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہو گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کےآپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان کے علاقے غرلمائی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہو ئے ۔دہشت گردوں سے جھڑپ علاقے میں کلیرنس آپریشن کے دوران ہوئی۔

مزید خبریں :