09 نومبر ، 2014
حیدرآباد.......حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پسند کی شادی کے معاملے پر دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر پانچ کے رہائیشی انور خان نے دو ہزار ایک میں علاقے کی رہائشی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی ۔۔شادی کے بعد دونوں برادریوں میں تنازعہ چل رہا تھا تاہم آج اچانگ تنازعہ نے تصادم کی شکل اختیارکر لی جس کے دوران دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد باہر خان اور شفیق ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد انور خان اور زر شیر خان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے بھٹائی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔