09 نومبر ، 2014
لاہور....... چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث بدترین لاء اینڈ آرڈر پر اقلیتوں سمیت ہر پاکستانی خوفزدہ ہے،جتھوں کا منصف ہونے کا اسلام اور قانون میں نہ کوئی تصور ہے نہ ہی یہ مسائل کا حل ہے۔ لاہورسےجاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آج ہر گھرانہ ڈکیتی، چوری یا راہزنی سے متاثر ہے،حکمران جھوٹے وعدوں اور اشتہارات سے کسی کو گمراہ نہیں کر سکتے،ان کے دور میں اقلیتوں کو شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئےتھے ۔