10 نومبر ، 2014
اسلام آباد......پاکستان عوامی تحریک نے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔ہاکی ، ٹریکٹر یا ستارہ کا انتخابی نشان بھی مانگ لیا۔الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے پارٹی اثاثوں کی کل مالیت 14 لاکھ، 50 ہزار 513 روپے ہے۔عوامی تحریک نے انتخابی نشان کی الاٹ منٹ کی درخواست بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے جس میں ہاکی، ٹریکٹر یا ستارہ کا انتخابی نشان مانگا گیا ہے۔ عوامی تحریک کے وکیل ابرار رضا نے کہا ہے کہ ان انتخابی نشان الماری تھا جسے الیکشن کمیشن نے کسی اور کو الاٹ کر دیاہے۔ مرضی کا نشان نہ ملا تو الماری کے نشان سے ہی انتخاب لڑیں گے۔الیکشن کمیشن کو 282 میں سے 64 سیاسی جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں، اثاثے جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اگست مقرر کی گئی تھی۔