دنیا
23 اپریل ، 2012

جنوبی سوڈان میں فوج سے جھڑپ ، 400مخالفین ہلاک

جنوبی سوڈان میں فوج سے جھڑپ ، 400مخالفین ہلاک

خرطوم… سوڈان کی فوج نے ایک جھڑپ میں 400 حکومت مخالفین کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق سوڈان کے جنوبی شہرہیگلگ میں اہم آئل فیلڈ پرفورسز اورحکومت مخالفین میں لڑائی جاری ہے۔ اتوارکوہونے والی جھڑپ میں تقریباً 400 افراد مارے گئے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آئل فیلڈ سے مخالفین کا قبضہ چھڑانے کے لیے گزشتہ دس دن سے کارروائی جاری ہے جس میں 240 فوجی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لڑائی میں زخمی ہونے والے 100 سے زائد افراد خرطوم ملٹری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں :