پاکستان
11 نومبر ، 2014

تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری آنی چاہئے ،گورنر سندھ

تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری آنی  چاہئے ،گورنر سندھ

کراچی......گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے میں تعلیم و صحت کے شعبوں مین بہتری آنی چاہئے ،جن شعبوں مین ماہرین کی کمی ہے اسکی نشاندہی کی جائے تاکہ کمی کو پورا کیا جاسکے۔گورنر ہائوس میںجامعات اور ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹس کے سربراہان کے گروپ سے ملاقات میں ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ حکومت کے تحت قائم تمام اتھارٹیز کامقصد نجی اور سرکاری شعبے کی جامعات کو تحقیق و تدریس میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان شعبوں کی نشاندہی کی جائے جن میں ماہرین کی کمی ہے ایچ ای سی اور ملکی و غیر ملکی اداروں اور جامعات کے تعاون سے اس کمی کو پورا کیا جائیگا۔

مزید خبریں :