23 اپریل ، 2012
… فرانس میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے والے فرانسو اولاند کا کہنا ہے کہ 28 فیصد ووٹوں نے ان کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے جس کیلئے وہ عوام کے بیحد شکرگزار ہیں۔ صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں فرانسو اولاند نے نکولس سرکوزی پر برتری حاصل کرلی تاہم حتمی فیصلہ 6 مئی کو ہوگا۔ ابتدائی مرحلے کے نتائج سامنے آنے کے بعد فرانسو اولاند نے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا ۔ فرانسو اولاند کا کہنا تھا کہ ان تمام ووٹرز کا بے حد شکریہ جنہوں نے ان کو صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں کامیابی سے ہم کنار کروایا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اب ان کی تمام تر توجہ 6 مئی کو ہونے والے اگلے مرحلے پر مرکوز ہے اور حالیہ ووٹنگ میں 28 فیصد ووٹوں نے ان کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے جس کیلئے وہ عوام کے بیحد شکرگزار ہیں۔ انتخابات کے اگلے مرحلے کے حوالے سے اولاند نے امید ظاہر کی کہ وہ خود کو سرکوزی سے بہتر ثابت کریں گے۔