دنیا
23 اپریل ، 2012

سعودی عرب: وزراء اور حکام کو خصوصی طیاروں کے استعمال سے روکدیا گیا

سعودی عرب: وزراء اور حکام کو خصوصی طیاروں کے استعمال سے روکدیا گیا

ریاض … سعودی حکومت نے تمام وزراء اور سرکاری حکام کو خصوصی طیاروں کے استعمال سے روک دیا ہے، یہ اقدام سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ سعودی اخبار الحیات کے مطابق حکومت نے غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کی غرض سے تمام وزراء، اعلیٰ عہدیداران اور حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری یا ذاتی سفر کیلئے خصوصی طیارے استعمال نہ کریں بلکہ سرکاری فضائی کمپنی یا کمرشل پرواز سے سفر کریں۔ خصوصی طیاروں کی انتہائی ناگزیر حالات میں استعمال کی اجازت ہوگی جس کیلئے متعلقہ وزارت یا محکمے کی خصوصی اجازت لازمی ہوگی۔

مزید خبریں :