24 جنوری ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلزپارٹی کے پارٹی اورپارلیمانی رہ نماوٴں کا اہم مشاورتی اجلاس آج شام کو وزیراعظم ہاوٴس میں طلب کرلیاہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوٴس میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم اپنے دورہ سوئٹزر لینڈ سے متعلق پارٹی رہ نماوٴں کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال،میموگیٹ اسکینڈل اور آئندہ انتخابات کے قبل ازوقت انعقاد کے معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔ قبل ازوقت انتخابات کے حوالے سے بعض سیاسی جماعتوں کے مشوروں اور مطالبات پرمختلف آپشنزبھی زیرغورلائے جانے کاامکا ن ہے۔