24 جنوری ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے سید فرخ علی شاہ کی بطور ممبر نپیرا پنجاب نامزدگی واپس لینے کی منظوری دیدی ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق نامزدگی پنجاب حکومت کی درخواست پر واپس لی گئی ہے۔ فرخ علی شاہ کی بطور ممبر نیپرا نامزدگی پنجاب حکومت کے مسلسل اصرار پر ہی کی گئی تھی۔ترجمان کا کہناہے کہ فرخ شاہ کی نامزدگی پرمیڈیامیں خبریں شائع ہوئیں کہ وہ نیب کے زیرتفتیش ہیں۔اوراب پنجاب حکومت کی درخواست پر ان کی نامزدگی واپس لی گئی ہے۔