25 اپریل ، 2012
کراچی…سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف متوقع فیصلے کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور صوبائی وزراء کو جمعرات کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تمام اراکین اسمبلی سپریم کورٹ کی طرف سے سنائے جانے والے فیصلے کے موقع پر عدالت میں موجود رہیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ پانچ صوبائی وزراء کے ساتھ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔جب کہ سندھ اسمبلی کے رواں اجلاس میں جمعرات کی صبح سندھ میں امن وامان کے حوالے سے اہم بحث متوقع ہے ایسے میں وزیراعلیٰ سمیت اہم وزراء کی روانگی سے صورتحال غیر واضح ہوگئی ہے۔