25 دسمبر ، 2014
پشاور......مختلف سیاسی جماعتوں نے مرکزی قائدین نے پشاور میں دہشت گردی کے شکار آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں سانحہ کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔ دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا کہ 25 دسمبرکے دن ہمیں پاکستان کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق ریاست بنانےکا عزم کرناچاہیے ۔ متفقہ لائحہ عمل کا اعلان سے دہشت گردوں کے خلاف قومی مارچ کا آغاز ہوگیا ۔ فوجی عدالتیں مجبوری میں قائم کی گئیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا کہ انتہا پسند ہتھیار پھینک دیں تو جرگہ ان سے مذاکرات کرنے کو تیار ہے ۔ تاہم پشاور سانحہ میں ملوث دہشت گرد کسی معافی کے قابل نہیں ۔انہوں نے شہید طلبا کو نشان حیدر عطا کرنےکا مطالبہ کیا۔ نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو نے کہا کہ اب ہر قسم کے دہشت گردوں سے لڑنا ہوگا۔ اس موقع پر سانحہ کے شہیدوں کےلیے دعا بھی کرائی گئی ۔