25 دسمبر ، 2014
کراچی......کراچی کے علاقے منگھو پیر میں واقع پختون آبادکے علاقے میں رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے،ترجمان رینجرز کے مطابق سرچ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سرچ آپرہشن کے دوران مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ،گزشتہ رات سہراب گوٹھ اور سرجانی ٹائون میںکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گرد مارے گئے تھے ۔