پاکستان
27 اپریل ، 2012

الطاف حسین کی وزیراعظم سے گفتگو، جمہوری نظام کے استحکام کیلئے تعاون کی یقین دھانی

الطاف حسین کی وزیراعظم سے گفتگو، جمہوری نظام کے استحکام کیلئے تعاون کی یقین دھانی

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم یوسف گیلانی سے فون پر گفتگوکی اوران سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا ۔ الطاف حسین نے جمہوری نظام کی بقاء اور استحکام کیلئے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کواپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایا ۔انہوں نے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی قومی اسمبلی میں کی جانے والی تقریرکوسراہا،اور وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے لیاری میں پیپلزپارٹی کے مقامی عہدیداروں کی شہادت اور پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کے واقعہ پر دلی ہمدردی کااظہارکیا اورلیاری کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات کرنے کی گزارش کی۔ وزیراعظم گیلانی نے اظہاریکجہتی کرنے پر الطاف حسین کاشکریہ ادا کیااور کہاکہ آپ ہمارے قابل قدراتحادی ہیں اورآپ ملک میں جمہوری نظام کی بقاء اوراستحکام کیلئے جو کردار ادا کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی شہادت پر تعزیت وہمدردی کااظہارکرنے پر بھی الطاف حسین کاشکریہ اداکیا۔ دریں اثناء قائد تحریک الطاف حسین نے پیپلزپارٹی کے رہنمااوررکن قومی اسمبلی نبیل گبول سے فون پر رابطہ کیا اور لیاری میں کالعدم امن کمیٹی کے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے ان کی گاڑی میں دستی بم کے حملے کے واقعہ پرانکی خیریت دریافت کی ،انھون نے نبیل گبول کی گاڑی پر گینگ وار کے مسلح دہشت گردوں کے دستی بم حملے کی شدیدمذمت کی اورحملے میں نبیل گبول کے قافلے میں شامل ملک مشتاق کے جاں بحق ہونے پردلی تعزیت اور افسوس کااظہارکیا۔ الطاف حسین نے گزشتہ روزمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیاری میں پیپلزپارٹی سٹی ایریاکے صدرملک محمدخان اعوان کے جاں بحق ہونے پر بھی پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں اورکارکنوں سے تعزیت ہمدردی کااظہارکیا۔



مزید خبریں :