پاکستان
27 اپریل ، 2012

عدلیہ کو نیچادکھانے کی روش خطرناک ہوگی، پروفیسر ابراہیم

عدلیہ کو نیچادکھانے کی روش خطرناک ہوگی، پروفیسر ابراہیم

پشاور … جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ عدلیہ کونیچادکھانے کی روش خطرناک ہوگی، ملک میں غیرجانبدار حکومت قائم کرکے فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہاکہ سزایافتہ شخص کو ملک کا وزیراعظم تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ عدلیہ کو نیچا دکھانے کی روش خطرناک ہوگی، سپریم کورٹ کے فیصلے تسلیم نہ کرنے سے ملک میں غیرجمہوری قوتوں کو شہ مل سکتی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ حکمرانوں نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف کھلم کھلا محاذ آرائی شروع کر رکھی ہے، جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیرجانبدار حکومت قائم کرکے نئے انتخابات کرائے جائیں۔

مزید خبریں :