پاکستان
27 اپریل ، 2012

پاکستان کیخلاف سیریز کا شیڈول جلد جاری کردیا جائیگا، سری لنکن بورڈ

کولمبو … پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 3ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے 29 مئی کو کولمبو پہنچے گی۔ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سری لنکا کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر برائن تھامس نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا، عموما 3 ہفتے قبل بورڈ ہوم سیریز کا شیڈول جاری کردیتا ہے ۔

مزید خبریں :