پاکستان
27 اپریل ، 2012

عدلیہ پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا وقت کی ضرورت بن گیا، چیف جسٹس

عدلیہ پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا وقت کی ضرورت بن گیا، چیف جسٹس

کراچی … چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیاکی جانب سے عدالتوں میں عوام کوپیش آنے والی مشکلات اجاگر کیا جانا خوش آئند ہے، عدلیہ پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے، حکومت ججوں کی تعداد ضرورت کے مطابق بڑھانے میں کردار ادا کرے۔ سندھ ہائی کورٹ میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے شرکاء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ کوششوں کا مقصد محض مقدمات کو تیزی سے نمٹانا نہیں بلکہ ان طبقات کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ہے جو اپنے بنیادی حقوق کیلئے آواز بلند نہیں کرسکتے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ زیر التواء مقدمات کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ماتحت عدالتوں میں ججوں کی تعداد ضرورت کے مطابق بڑھائی جائے، اس کیلئے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ آئین کے تحت سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کی ذمہ داری حکومت پر بھی عائد ہوتی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے اور اس مقصد کیلئے زیر التواء مقدمات کی تعداد کنٹرول کرنے کے ساتھ ججوں کی پیشہ ورانہ تربیت کوبھی یقینی بنانا ہوگا کیونکہ عدالتوں کے فیصلوں میں معیار سے صَرف نظر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹ اور سول ججوں کی عدالتیں اس نظام میں سب سے اہم ہیں۔

مزید خبریں :