پاکستان
27 اپریل ، 2012

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائینگی، وفاقی وزیر خزانہ

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائینگی، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد … وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں گی جبکہ بجٹ کا فوکس میکرو اکنامک استحکام ہوگا۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جن خطوط پر بنایا جا رہا ہے ان میں معیشت کے بڑے اشاریوں میں استحکام لانا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے سوال پر وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہر سال تنخواہ بڑھاتے ہیں، اس سال بھی بڑھائیں گے تاہم اضافہ کتنا کرنا ہے، اس پر کام ہو رہا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ منصوبہ بندی کمیشن نے آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کی مد میں صوبوں اور وفاق کیلئے 825 ارب روپے کی سفارش کی ہے تو وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی ضرورت تو ہے تاہم سفارشات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

مزید خبریں :