پاکستان
27 اپریل ، 2012

مجھ سمیت 5سیاستدان و رہنما دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں، رحمان ملک

مجھ سمیت 5سیاستدان و رہنما دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں، رحمان ملک

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسامہ کے اہل خانہ تک امریکا کو رسائی نہیں دی، امریکا نے اسامہ کمپاوٴنڈ سے ملنے والی معلومات شیئر کیں، القاعدہ اور طالبان دھمکیاں دے رہے ہیں، مجھ سمیت 5بڑے سیاستدان و رہنما ہٹ لسٹ پر ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے دہشت گرد حملوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معلومات کا تبادلہ ہورہا ہے، القاعدہ اور طالبان دھمکیاں دے رہے ہیں، ملک کے 5 بڑے سیاستدان و رہنما القاعدہ کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا نام بھی ہٹ لسٹ میں شامل ہے، دیگر کے نام لے کر انہیں خوفزدہ نہیں کرنا چاہتا، سیاستدانوں کو دہشتگردوں کی دھمکیوں سے آگاہ کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسامہ کے اہلخانہ تک امریکا کو رسائی نہیں دی، سعودی حکومت کی مرضی کہ وہ امریکا کو اسامہ کے خاندان تک رسائی دے یا نہیں، امریکا نے اسامہ کے کمپاوٴنڈ سے ملنے والی معلومات شیئر کیں۔

مزید خبریں :