پاکستان
27 اپریل ، 2012

قائمہ کمیٹی کی سیکریٹری اینٹی نارکوٹکس ظفر عباس لک کو فوری ہٹانے کی سفارش

اسلام آباد … قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس ڈویڑن کے چیئر مین مرتضیٰ عباسی نے کہا ہے کہ کمیٹی نے قائمقام سیکریٹری اینٹی نارکوٹکس ظفر عباس لک کو کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ ایفیڈرین کیس کی شفاف انکوائری ہوسکے اور کسی غیر جانبدا افسر کو نیا سیکریٹری تعینات کیا جائے۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ عباس نے کہا کہ ہر حال میں اصل ملزمان انصاف کے کٹہرے میں آنا چاہئیں لیکن ظفر عباس لک تفتیش میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے، اس لئے ہم نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ سیکریٹری اینٹی نارکوٹکس کو عہدے سے الگ کیا جائے۔

مزید خبریں :