پاکستان
28 اپریل ، 2012

میاں صاحب اسلام آباد توہم لاہورکی طرف مارچ کرینگے،وزیراعلیٰ سندھ

میاں صاحب اسلام آباد توہم لاہورکی طرف مارچ کرینگے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ... وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ میاں صاحب کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی بات نہیں کرنا چاہئے اگر میاں صاحب اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے تو وہ لاہورکی طرف مارچ کرینگے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی میں پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد میاں صاحب مشرف کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت میں شامل ہوئے تھے اور میاں صاحب کے ارکان نے مشرف سے حلف بھی لیا ہے۔ دھمکی دینا مناسب بات نہیں ہے یہ سیاست کے منافی ہے۔اگر میاں صاحب نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا تو پیپلزپارٹی بھی پیچھے نہیں رہے گی۔ ایک یا چند آدمیوں کے کہنے سے وزیر اعظم غیر فعال نہیں ہوں گے میاں صاحب کو آئین اور قانون سے آگے بڑھ کر فیصلے نہیں سنانا چاہئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو عقل کے ناخن لینا چاہئیں۔

مزید خبریں :