پاکستان
28 اپریل ، 2012

ایم کیو ایم جاگیردارانہ نظام کے خلا جدوجہد کررہی ہے،محمد حسین

گجرانوالہ…متحدہ قومی موومٹ گجرانوالہ زون کے زیر اہتمام قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن میں جنرل ورکراجلاس ہوا۔ جس سے ایم کیو ایم کی صوبائی تنظیمی کمیٹی (پنجاب) کے انچارج محمد حسین اور جوائنٹ انچارج شبیر احمد قائمخانی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم غریب و متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جو ملک سے جاگیردارانہ ، وڈیرانہ نظام کے خلاف عملی جدوجہد کررہی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ملک کے باشعور افرا د ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے نظریہ اور فکر و فلسفے سے متاثر ہو کر ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم مخالف سازشی عناصر سازش کرنے میں مصروف ہیں اور ملک بھر میں ایم کیوایم کے بارے عوام کے ذہنوں میں منفی تاثر قائم کرکے انہیں ایم کیوایم سے متنفر کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ سازشی عناصر بھو ل گئے ہیں کہ انہیں ایک بار پھردوبارہ پھر رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ملک کے عوام ان سازشوں سے بخوبی واقف ہیں اور اب وہ اپنے اتحاد کے ذریعے تمام سازشوں کا ناکام بنادیں گے۔

مزید خبریں :