پاکستان
30 اپریل ، 2012

اسامہ ایبٹ آباد میں نہیں تھا، اہل خانہ ہوسکتے ہیں، علاقہ مکین

ایبٹ آباد(اے ایف پی) اسامہ بن لادن کی موت کو ایک سال ہونے کو آرہا ہے تاہم اس بارے میں نت نئے نظریات ہر روز سامنے آرہے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق اسامہ بن لادن ایبٹ آباد میں نہیں تھا تاہم ممکن ہے اس کے اہل خانہ یہاں ہوں تاہم وہ معصوم لوگ تھے اور انہیں شہید کہا جانا چاہیے۔مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ سارا ڈرامہ ہے جو امریکیوں نے پاکستانی فوج کے ساتھ ملکر کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بن لادن کے پڑوسی نہ کہا جائے۔ علاقے میں افواہیں بھی ہیں کہ امریکی اسامہ کو افغانستان سے زندہ پکڑ کر لائے اور ایبٹ آباد میں ماردیا تاکہ پاکستان کی ساکھ خراب کی جاسکے۔ جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اسامہ زندہ ہیں۔

مزید خبریں :