08 جون ، 2025
کراچی : محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز میں موسم گرم ،مرطوب رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کاامکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکان ہے، اس دوران شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، فضامیں ہوا کا زائد دباؤ موجود ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہےجبکہ سمندری ہوائیں 16کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آج سے 21 جون تک ہیٹ ویو کا امکان ہے اس دوران سندھ کےوسطی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں 12جون تک شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے6 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی و وسطی اضلاع میں گرم ہے، کوئٹہ اورگردونواح میں بھی مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔
مزید برآں گزشتہ روز سبی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری، تربت میں 41 اور نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔