Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر سے بدتمیزی، میزبان ڈاکٹر نعمان کا بیان بھی سامنے آ گیا | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 27 اکتوبر ، 2021

سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر سے بدتمیزی، میزبان ڈاکٹر نعمان کا بیان بھی سامنے آ گیا

ایک طرف کی کہانی ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے: ڈاکٹر نعمان نیاز. فوٹو: فائل
ایک طرف کی کہانی ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے: ڈاکٹر نعمان نیاز. فوٹو: فائل

سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران غیر ملکی سپر اسٹارز کے سامنے شعیب اختر کو شو چھوڑ کر جانے کا کہنے والے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

گزشتہ روز سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے  سر ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا۔

شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دیدیا۔

پروگرام میں جو کچھ ہوا اس حوالے سے شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔

تاہم اب سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹر نعمان نیاز نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ کیسے کوئی شعیب اختر کو صرف ایک اسٹار کے طور پر یاد کر سکتا ہے، وہ تو ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، شعیب اختر ملک کے لیے جو اعزازات لائے ان سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔

ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایک طرف کی کہانی ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، ہم طویل عرصے سے دوست ہیں، میں ہمیشہ ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔


مزید خبریں :