24 جون ، 2025
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہےکہ ایران اب اپنے پاس موجود آلات کے ساتھ جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں ہے۔
ایک بیان میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران اب اپنے پاس موجود آلات کے ساتھ جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں ہےکیونکہ ہم نے اسے تباہ ک دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے مستقبل میں جوہری ہتھیاربناناچاہا تو اس سے امریکی فوج نمٹ لےگی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ مزید جنگ نہیں ہوگی، ایرانی کمزور پڑ چکے ہیں۔