Time 24 جون ، 2025
دنیا

ہم کسی کی زیادتی کے آگے ہر گز سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے: آیت اللہ خامنہ ای

ہم کسی کی زیادتی کے آگے ہر گز سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے: آیت اللہ خامنہ ای
فوٹو: فائل

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد بیان سامنے آیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےکسی سے زیادتی نہیں کی، کسی کی زیادتی کوکسی بھی صورت قبول نہیں کرتے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہم کسی کی زیادتی کے آگے ہر گز سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکی حملے کا جواب دیتے ہوئے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائلوں نے قطر کے العُدید فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

حملے سے کچھ دیر پہلے قطر نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جب کہ 3 روز پہلے یہ خبر آئی تھی کہ امریکا نے اپنے 40 جنگی جہاز العُدید کے فوجی اڈے سے نکال لیے ہیں۔


مزید خبریں :