08 جون ، 2025
مردان کے شہری علاقے ارم کالونی کے ایک گھر میں گیس لیکج کے دھماکے سے 6افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ارم کالونی کے ایک گھر کی دوسری منزل پر رات کو گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس سے گھر کی چھت گرگئی۔
پولیس نے بتایا کہ اس افسوسناک واقعے میں گھر کے 6 افراد جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کی ٹیم نے 7 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد صبح جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ملبے سے نکال کر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔