07 جون ، 2025
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عید الاضحیٰ پر بعض علاقوں میں صفائی کی خراب صورتِحال پر چینی کمپنی اور ٹھیکے دار کو شوکاز نوٹس دے دیا۔
فریئر ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ آج صبح مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا اور شہر میں صفائی کی صورتحال قابو میں ہے لیکن جہانگیر روڈ پر صفائی کی صورتحال ناقابل قبول تھی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں چینی کمپنی اور ٹھیکیدار کو شوکاز جاری کیا، شہر سے آلائشوں کو اٹھانے کا نظام سالڈ ویسٹ منیجمنٹ نے بنایا ہے، ان کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ 25 ٹاؤنز اور سات اضلاع میں دو کلیکشن پوائنٹس بنائےہیں، آلائشوں کو کلیکشن پوائنٹس سے لینڈ فل سائٹ منتقل کیا جاتاہے، شام 6 بجے تک تینوں لینڈ فل سائٹس پر11800 ٹن آلائشیں پہنچی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہناتھاکہ شرف آباد میں اس سال عملے نے شاندار کام کیا جو جماعت اسلامی کا علاقہ ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے تمام عہدیدار اپنے علاقوں میں متحرک رہے۔