Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
بھارتی ٹیم کیلئے بڑھکیں امیتابھ کو بھاری پڑگئیں، پاکستانی شائقین نے آڑے ہاتھوں لے لیا | کھیل - Geo.tv

Time 09 نومبر ، 2021
کھیل

بھارتی ٹیم کیلئے بڑھکیں امیتابھ کو بھاری پڑگئیں، پاکستانی شائقین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کو شکست اور مسلسل فتوحات کی بناء پر پاکستانی شائقین کرکٹ جوش و خروش میں ہیں/ فائل فوٹو
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کو شکست اور مسلسل فتوحات کی بناء پر پاکستانی شائقین کرکٹ جوش و خروش میں ہیں/ فائل فوٹو

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کے لیے بڑھکیں مارنے پر بھارتی اداکار امیتابھ بچن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کو شکست اور مسلسل فتوحات کی بناء پر پاکستانی شائقین کرکٹ جوش و خروش میں ہیں جب کہ پاکستان کے آخری گروپ میچ میں سابق کپتان شعیب ملک کی تیز ترین ففٹی نے شائقین کرکٹ کے جوش میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

ایسے میں بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے 7 نومبر کو ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بھارت کی خراب کارکردگی کے باوجود اپنی ٹیم اور کھلاڑی کی تعریف کی۔

امیتابھ بچن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کے نتیجے سے ہٹ کر یاد رکھیں کہ اب تک ہم نے سب سے بڑا ٹوٹل کیا ہے۔

امیتابھ نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی ففٹی کا بھی حوالہ دیا کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تیز ترین ففٹی بنائی ہے اور بھارتی ٹیم نے اپنے حریف کو صرف 6 اوورز میں ڈھیر کیا۔

بھارتی اداکار کی اس ٹوئٹ کے بعد پاکستان کے آخری گروپ میچ میں سابق کپتان شعیب ملک نے امیتابھ کی خوش فہمی کو اچھی طرح سے دور کیا اور ایونٹ میں تیز ترین 18 گیندوں پر 54 رنز بناکر ایک نیا ریکارڈ بنادیا۔

شعیب ملک کی اس اننگ کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے امیتابھ بچن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

صائمہ خان نامی صارف نے امیتابھ کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک کا نام یاد رکھیں۔

ایم ایس سلیم نامی صارف نے بھارتی اداکار کو ان کی ٹیم کی 10 وکٹوں سے شرمناک شکست یاد دلائی اور کہا کہ بھارت واحد ٹیم ہے جو 10 وکٹوں سے ہاری جب کہ انہوں نے ساتھ ہی اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے شعیب ملک کی ففٹی یاد دلائی اور کہا کہ آپ نے بہت جلدی بات کردی۔

اقصیٰ نے شعیب ملک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں بھارتیوں کا داماد لکھا۔

ایک اور ٹوئٹ اکاؤنٹ سے شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ اپنے شوہر کی شاندار کارکردگی پر انہیں داد دے رہی ہیں۔

ڈوبی دیول نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے جواب میں اداکار انیل کپور کی ایک جِف شیئر کی۔


مزید خبریں :