Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم اب تک کتنے چھکے جڑ چکی اور کتنی وکٹیں اڑا چکی؟ | کھیل - Geo.tv

Time 11 نومبر ، 2021
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم اب تک کتنے چھکے جڑ چکی اور کتنی وکٹیں اڑا چکی؟

قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ فوٹو: فائل
قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک جہاں پاکستانی بلے باز مخالف ٹیموں پر قہر بن کر ٹوٹے ہیں تو وہیں بولرز بھی حریف بلے بازوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور شائقین کرکٹ پرامید ہیں کہ آج ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

پاکستان کے ریکارڈ پر ایک نظر

پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے اور گرین شرٹس نے پانچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

قومی بلے باز اس ٹورنامنٹ میں اب تک 813 رنز بنا چکے ہیں جس میں 32 چھکے اور 61 چوکے شامل ہیں۔

شعیب ملک اور محمد رضوان 8، 8 چھکے جڑ چکے ہیں جبکہ محمد آصف 7 اور بابر اعظم 5 چھکے لگا چکے ہیں لیکن اگر چوکوں کی بات کی جائے تو بابر اعظم 23 چوکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ محمد رضوان نے اب تک 20 چوکے لگائے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اب تک 7 ففٹیز اسکور کی جا چکی ہیں جس میں سے بابر اعظم نے 4، محمد رضوان نے 2 اور شعیب ملک نے ایک نصف سنچری بنائی ہے۔

اگر بولنگ کی بات کی جائے تو پاکستانی بولرز اب تک 29 مخالف بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔

مزید خبریں :