Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
’آج جیت کرفائنل میں نیوزی لینڈ کی سکیورٹی کا مسئلہ بھرپورطریقے سے حل کرنا ہے‘ | پاکستان - Geo.tv

پاکستان
Time 11 نومبر ، 2021

’آج جیت کرفائنل میں نیوزی لینڈ کی سکیورٹی کا مسئلہ بھرپورطریقے سے حل کرنا ہے‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ آج کا میچ جیت کرفائنل میں نیوزی لینڈ سے سکیورٹی کا مسئلہ بھرپورطریقے سے حل کرنا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ آج پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اورتگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، پاکستان ٹیم جس شاندارکھیل کا مظاہرہ کررہی ہے ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا میچ جیت کرفائنل میں نیوزی لینڈ سے سکیورٹی کا مسئلہ بھرپورطریقے سے حل کرنا ہے اور آج کا میچ ضرور جیتیں گے، پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ تمام کھلاڑیوں کے پاس سپراسٹاربننے کا موقع ہے، ٹیم کے 5 مختلف پلیئرزکو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کس کو یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ ہم فائنل میں پہنچے تو فائنل دیکھنے ضرورجائیں۔


مزید خبریں :