Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
قومی کپتان بابر اعظم کے والد کی قوم سے درخواست | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 12 نومبر ، 2021

قومی کپتان بابر اعظم کے والد کی قوم سے درخواست

انسٹاگرام پر بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے چھوٹے بیٹے سفیر اعظم کے ہمراہ اسٹیڈیم میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی/ فائل فوٹو
انسٹاگرام پر بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے چھوٹے بیٹے سفیر اعظم کے ہمراہ اسٹیڈیم میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی/ فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شاہینوں کی شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد کا اہم بیان سامنے آگیا۔

انسٹاگرام  پر  بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے  چھوٹے بیٹے سفیر اعظم کے ہمراہ اسٹیڈیم میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی۔

اعظم صدیقی نے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ور لڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا سفر ختم ہوا، کھلاڑیوں نے کوشش کی ، پر اللہ کو منظور نہیں تھا لیکن  میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اصل سفر تو اب شروع ہوا ہے، ٹیم بن گئی ہے  آگے کرکٹ بھی بڑی ہے اورایک سال بعد پھر آسٹریلیا ورلڈکپ ہے۔

قومی کپتان بابر اعظم کے والد کی قوم سے درخواست

اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں قوم سے درخواست کی کہ  ٹیم نے جیت کے لیے جان لگادی، یہی وجہ تھی کہ ہم  یک طرفہ میچ نہیں ہارے، ٹیم کو آپ لوگوں کی ہمت اور پیار کی ضروت ہے، بہادر قوم کی طرح بچوں کا دل بڑا کیجیے کیونکہ ایک اصول ہے بہادر ہار کر بھی بہادر رہتا ہے اور بزدل جیت کر بھی بزدل رہتا ہے، اپنے بچوں کو بزدل ہارےہوئے دل شکستہ میں شمار نہ کیجیےگا۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ انشاء اللہ یہی ٹیم قوم کے لیے بڑے بڑے کپ جیتے گی۔


مزید خبریں :