Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
دورہ بنگلادیش: ورلڈ کپ میں نہ کھیل سکنے والے کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 13 نومبر ، 2021

دورہ بنگلادیش: ورلڈ کپ میں نہ کھیل سکنے والے کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان

بنگلا دیش کے دورے پر جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔

قومی اسکواڈ کل ہوٹل میں جمِ اور  پُول سیشن کرے گا، 15 نومبر سے نیٹ پریکٹس شروع ہوگی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی سے ڈھاکا پہنچ گئی ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 19 نومبر سےہوگا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ورلڈ کپ میں بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو اس سیریز میں موقع دیا جاسکتا ہے۔

پاکستان کر کٹ ٹیم ہفتے کی صبح دبئی سے ڈھاکا پہنچی ہے جہاں تمام ارکان کی آن آرائیول کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محمد نواز،  شاہنواز  دھانی،   وسیم جونئیر ، عثمان قادر اور خوشدل شاہ کو موقع مل سکتا ہے۔

محمد رضوان کو آرام کرانے کی صورت میں سرفراز احمد بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں :