Time 06 جون ، 2025
پاکستان

بھارت کی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم

بھارت کی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم
کمیٹی بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے 72 گھنٹوں کے اندر اندر آبی منصوبوں کی سفارشات دے گی__فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی۔

کمیٹی بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے 72 گھنٹوں کے اندر اندر آبی منصوبوں کی سفارشات دے گی۔

کمیٹی نئے ڈیم بنانے کے لیے فنڈنگ کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ بھی لے گی۔

اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کمیٹی کے رکن ہوں گے، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :