Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
ہار سے خوف نہیں کھانا چاہیے ، ہم متحد ہوکر کھیلے اس لیے خوشی ہوئی، رمیز راجا | کھیل - Geo.tv

Time 14 نومبر ، 2021
کھیل

ہار سے خوف نہیں کھانا چاہیے ، ہم متحد ہوکر کھیلے اس لیے خوشی ہوئی، رمیز راجا

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ حسن علی پر تنقید میڈیا ہی کررہا ہے، میں حسن علی کی جگہ ہوں تو فیلڈنگ ٹریننگ ڈبل کردوں —فوٹو: فائل
رمیز راجا کا کہنا تھا کہ حسن علی پر تنقید میڈیا ہی کررہا ہے، میں حسن علی کی جگہ ہوں تو فیلڈنگ ٹریننگ ڈبل کردوں —فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )  کےچیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی لیڈرشپ بہت اچھی تھی،کرکٹ ان چند کھیلوں میں سے ہے جہاں لیڈر شپ اہمیت رکھتی ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ کھلاڑیوں پر اعتماد کیا پھر انہوں نے اچھا رسپانس دیا جبکہ کھلاڑیوں کی اپنی محنت رنگ لائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں کھلاڑیوں سے بحیثیت کھلاڑی بات کرتا ہوں چیئرمین بن کر نہیں جبکہ ہار سے خوف نہیں کھانا چاہیے ، ہم متحد ہوکر کھیلے اس لیے خوشی ہوئی۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ حسن علی پر تنقید میڈیا ہی کررہا ہے، میں حسن علی کی جگہ ہوں تو فیلڈنگ ٹریننگ ڈبل کردوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حسن علی اس غلی کو بار بار یاد نہ کریں بلکہ انہیں اپنی غلطی سے سیکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  میرے ہوتے ہوئے کھلاڑیوں کو کبھی ٹینشن نہیں ہوگی، ہماری کرکٹ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی یہ میرا وعدہ ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم ایک نیا ہوم سیزن بنائیں گے۔

محمد رضوان کے بارے میں بات کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ رضوان سے نیشنل ازم سیکھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے بڑے حوصلے سے کام لیا ہے۔

صحافی نے رمیز راجا سے سوال کیا کہ کمنٹری باکس کو کتنا مس کررہے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مت پوچھیں کتنا مس کررہا ہوں۔

مزید خبریں :