کھیل
21 نومبر ، 2021

اسٹیڈیم میں موجود شاداب کی ہمشکل خاتون کے چرچے

سوشل میڈیا پر ایک صارف نےخاتون کی اسٹیڈیم سے لی گئی ہنستی مسکراتی تصویر کو شاداب خان کی ہنستی مسکراتی تصویر کے ساتھ شیئر کیا/ فائل فوٹو
سوشل میڈیا پر ایک صارف نےخاتون کی اسٹیڈیم سے لی گئی ہنستی مسکراتی تصویر کو شاداب خان کی ہنستی مسکراتی تصویر کے ساتھ شیئر کیا/ فائل فوٹو

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اختتام کے باوجود سوشل میڈیا پر اب تک کرکٹ کا بھوت سر چڑھ کر بول رہا ہے جس کے پیش نظر آئے روز کرکٹ سے متعلق نت نئی ویڈیوز تصاویر یا بیانات سامنے آرہے ہیں۔

تاہم اب سوشل میڈیا صارفین نے شاداب خان کی ہمشکل خاتون ڈھونڈ نکالی ہے جو کہ ٹوئٹر پر وائرل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نےخاتون کی اسٹیڈیم سے لی گئی ہنستی مسکراتی تصویر کو شاداب خان کی ہنستی مسکراتی تصویر کے ساتھ شیئر کیا تاکہ اس حوالے سوشل میڈیا صارفین کی رائے بھی جانی جاسکے۔

دونوں کی آنکھیں اور ہنسنے کا انداز ایک دوسرے سے خاصا مشابہت رکھتا ہے۔اسکرین گریب
 دونوں کی آنکھیں اور ہنسنے کا انداز ایک دوسرے سے خاصا مشابہت رکھتا ہے۔اسکرین گریب

تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شیئر کی گئی تصویر میں موجود خاتون اور شاداب خان خاصی مماثلت رکھتے ہیں، دونوں کی آنکھیں اور ہنسنے کا انداز ایک دوسرے سے خاصا مشابہت رکھتا ہے۔

تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ میں اسے کیسے نہ دیکھوں جس کے بعد زیر غور تصویر وائرل ہوگئی۔

تحریم نامی صارف نے شاداب کی ہمشکل خاتون کو شاداب شبانہ قرار دیا۔

ایک صارف نے دونوں کی مماثلت کو دھنیا پودینہ کی جوڑی سے تشبیہ دی۔

ایک صارف نے لکھا کہ سنا تھا کہ ہر انسان کے 6 ہمشکل ہوتے ہیں لیکن یہ ہمشکل مخالف صنف میں بھی ہوسکتے ہیں یہ آج پتہ چلا۔


مزید خبریں :