دنیا
Time 27 اپریل ، 2024

برطانوی بادشاہ چارلس کے کینسر کے علاج میں مثبت پیشرفت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برطانوی بادشاہ چارلس کے کینسر کے علاج میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

شاہی محل بکنگھم پیلس نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں بادشاہ چارلس کی عوامی خدمات سر انجام دینے میں واپسی اور ان کے علاج میں مثبت پیشرفت کے بارے میں اپ ڈیٹ دی۔

بیان میں کہا گیا کہ بادشاہ چارلس منگل کوکینسرسینٹرکا علامتی دورہ کریں گے اور وہ آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات سر انجام دیں گے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بادشاہ چارلس موسم گرما میں جاپان کے شہنشاہ اور ملکہ کی میزبانی بھی کریں گے۔

بادشاہ چارلس کے کینسر کا علاج فروری میں شروع ہواتھا۔

بکنگھم پیلس کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہےکہ بادشاہ چارلس کا علاج کب تک جاری رہے گاالبتہ  ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے علاج میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے اور وہ مسلسل صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔

واضح رہے کہ کینسر کی تشخیص باد شاہ چارلس کے پروسٹیٹ کے علاج کے دوران ہوئی تھی،بکنگھم پیلس کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ بادشاہ کس قسم کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

مزید خبریں :