Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
پاک بھارت میچ میں وکٹ کا برتاؤ کیسا ہوگا؟ ماہرین نے نظریں جمالیں | کھیل - Geo.tv

Time 09 جون ، 2024
کھیل

پاک بھارت میچ میں وکٹ کا برتاؤ کیسا ہوگا؟ ماہرین نے نظریں جمالیں

پاک بھارت میچ میں وکٹ کا برتاؤ کیسا ہوگا؟ ماہرین نے نظریں جمالیں
فوٹو: فائل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ میں وکٹ کا برتاؤ کیسا ہوگا، ماہرین نے نظریں جمالیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت آج نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آرہے ہیں۔

نیویارک کے اسٹیڈيم میں اب تک ورلڈکپ کے ہوئے میچز میں وکٹ توقعات کے مطابق دکھائی نہيں دی ، آئی سی سی بھی وکٹ کے معیار پر مطمئن نہیں ، وکٹ کی درستی کے لیے کام شروع کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہےکہ نساؤ اسٹیڈیم کی وکٹ میں وہ تسلسل نہیں دکھا جس کی سب کو توقع تھی، تاہم بقیہ میچوں کے لیے وکٹ کی کوالٹی بہتر کرنے کے لیے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

مزید خبریں :