پاکستان
20 جون ، 2016

امریکانےایٹمی پروگرام پرپابندی لگانےکی کوشش کی، سرتاج عزیز

امریکانےایٹمی پروگرام پرپابندی لگانےکی کوشش کی، سرتاج عزیز


مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہےکہ امریکانے ہمارے ایٹمی پروگرام پر پابندی لگانے کی کوشش کی مگر حکومت نے سمجھوتہ نہیں کیا۔


سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ ڈرون حملوں کا معاملہ گزشتہ حکومتوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،3 سال میں امریکاکے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے ، حکومت میں آئے تو امریکا کے ساتھ تعلقات مشکلات کا شکار تھے۔ نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت میں امتیازنہ برتاجائے۔


انہوں نے کہا کہ2013میں117ڈرون حملے ہوئے ،اس برس صرف 3ہوئے۔ نائن الیون کے بعد بین الاقوامی سطح پر نمایاں تبدیلی واقع ہوئی ،تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہے۔


مشیر خارجہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔


سرتاج عزیز نے کہا کہ بہتر سرحدی نظام پاکستان اور افغانستان دونوں کے لیے ضروری ہے ، بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر جامع مذاکرات چاہتے ہیں ۔

مزید خبریں :