پاکستان
23 جولائی ، 2016

انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور

انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور

 


کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظورکرلی ۔ عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل کو 27 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیے۔


انسداد دہشتگردی کی عدالت میں انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت کی سماعت پر انکے وکلا اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر صغیر بھی عدالت پہنچے۔


دوران سماعت انیس قائم خانی کے وکیل نے کہا کہ دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا مقدمہ جب درج ہوا، اس وقت ان کے مؤکل پاکستان میں موجود نہیں تھے۔انیس قائم خانی سیاست دان ہیں،جیلیں کاٹی ہیں ان پر یہ الزام جھوٹاہے، ضمانت حاصل کرنا آئینی حق ہے۔


جس پر جج نے کہا کہ عدالت نے میرٹ پر فیصلہ دیا ہےضمانت دینا اپیلیٹ کورٹ کو طے کرنا ہے۔


دوسری طرف رینجرز کے وکیل شیخ ساجد محبوب نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سننے کی مجاز ہے۔ملزم کی درخواست ضمانت سننا اور فیصلہ دینا انسداد دہشتگردی کی عدالت کااختیار ہے۔


عدالت نے دلائل سننے کے بعد اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل کو 27 جولائی کیلیے نوٹس جاری کردیےاورسرکاری وکیل کو درخواست ضمانت کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :