26 اپریل ، 2024
پاکستان میں دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ایک بار پھر غیر ملکی اسلحے کا استعمال سامنے آیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حال ہی میں ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ہلاک3 دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پشین میں حالیہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں سے بھی غیر ملکی اسلحہ ملا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 اپریل کو شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے جن سے ملنے والا اسلحہ بھی غیر ملکی تھا۔
یاد رہے کہ پشین سے گرفتار ہونے والے افغان دہشتگرد حبیب اللہ نے دوران تفتیش پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی اور افغان طالبان نے سرحد تک پہنچنے اور اسلحہ فراہم کرنے میں معاونت فراہم کی۔