پاکستان
27 ستمبر ، 2016

پی ٹی آئی رائیونڈجلسہ ،اسٹیج کی تیاری شروع

پی ٹی آئی رائیونڈجلسہ ،اسٹیج کی تیاری شروع

پاکستان تحریک انصاف کے 30 ستمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،اسٹیج کی تیاری کیلئے 20 کنٹینرز پہنچا دئیے گئے۔

جلسے کی تیاریوں کیلئےرائیونڈ رو ڈ پر اڈہ پلاٹ سے بھوبتیاں چوک تک گرین بیلٹ پر فولادی چادریں لگائی جا رہی ہیں ، جلسہ گاہ پر روشنی کے انتظام کے لیے لائٹیں بھی پہنچا دی گئیں۔

اسٹیج کا رخ اڈہ پلاٹ سے ٹھوکر نیاز بیگ کی طرف ہو گا،اڈہ پلاٹ پر جلسہ گاہ سےوزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ 4 کلو میٹر دور واقع ہے۔

 

مزید خبریں :