دلچسپ و عجیب
24 اکتوبر ، 2016

ہیوسٹن میں32 ویں سالانہ ایئر شو کا انعقاد

ہیوسٹن میں32 ویں سالانہ ایئر شو کا انعقاد

 

جہازوں کے ایروبیٹک اسٹنٹس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔امریکی شہر ہیوسٹن میں گذشتہ دنوں 32ویں سالانہ ائیر شو کا انعقاد کیا گیا۔

دو روز تک جاری رہنے والے ائیر شو میں مقامی اور غیر ملکی طیارہ ساز کمپنیوں کے علاوہ،ایوی ایشن کمپنیوں،فلائٹ اسکولز،ایرو کلبز اور ایوی ایشن کا سامان تیار کرنے والی فرمز نے شرکت کی۔

مقامی ایئر پورٹ پر ہونے والے اس ایئر شو کے دوران شاندار ائیر و بیٹک ڈسپلے کا اہتمام کیا گیا جس میں جہازوں کے حیرت انگیز کرتبوں نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔اس ایونٹ کے موقع پر تماشائیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہوا بازوں کو بھرپور داد دی۔