پاکستان
26 اکتوبر ، 2016

رانا ثناء نے جاوید صادق پر لگے الزامات مسترد کردیئے

 

پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے جاوید صادق سے متعلق الزامات مسترد کردیئے ہیں ۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جاوید صادق چینی تعمیراتی کمپنی سے بطور ایگزیکٹو منسلک ہیں،شہباز شریف یا پنجاب حکومت کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 15ارب تو دور کی بات ہے،ان پر کوئی 15روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کر سکتا،چینی تعمیراتی کمپنی سے کیے گئے تمام معاہدے ضابطوں کے مطابق اور ریکارڈ پر ہیں۔

مزید خبریں :