دلچسپ و عجیب
27 اکتوبر ، 2016

سڈنی کے ساحل پرمنفرد آرٹ کی نمائش جاری

سڈنی کے ساحل پرمنفرد آرٹ کی نمائش جاری

 

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک منفرد آرٹ کی نمائش جاری ہے جو کسی میوزیم میں نہیں بلکہ ساحلِ سمندر پر منعقد کی گئی ہے۔ اپنے طرز کی اس منفر د نمائش میں پیش کیے گئے مجسمے بھی انو کھی نو عیت کے ہیں جن میں جدّت اور جدیدیت نما یا ں ہے ۔

Sculpture by the Sea کے عنو ان کے تحت ہونے والی اس20ویں سالانہ نما ئش میں پلاسٹک،چکنی مٹی،ربر،اسٹین لیس اسٹیل،پیتل،بان اور دیگر مٹیریل سے تیار کیے گئے منفر د انداز کے عظیم الشان مجسموں نے لو گو ں کی تو جہ حاصل کر لی ہے۔


19اکتوبر سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والی اس دلچسپ نمائش میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے تیار کردہ کم وبیش 100آرٹسٹک ماڈلز نمائش میں رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ منفرد نمائش 6نومبر تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران ہزاروں افراد شرکت کررہے ہیں۔

مزید خبریں :