پاکستان
27 اکتوبر ، 2016

نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن کے اسٹاف افسرکی گرفتاری اوررہائی

 

کبوتر،غبارے،باز اور سیب کے بعد مودی سرکار کی ایک کے بعد ایک بد حواسی جاری ہے،نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اسٹاف افسر محمود اختر کو پہلے گرفتار کیا اور پھر رہا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمود اختر پر مبینہ طور پر دفاعی دستاویزات برآمد کرنے کا الزام ہے، محمود اخترکو سفارتی استثنا کی بنیاد پر رہا کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو بھارتی وزارت خارجہ طلب کیا گیا ۔ اوربھارتی وزارت خارجہ نے ہائی کمشنر کو محمود اختر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا ۔

محمود اخترکو اڑتالیس گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ۔پاکستان نے سفارتکار کی گرفتاری پر بھارت سے احتجاج کیا ہے۔

 

مزید خبریں :