پاکستان
01 مارچ ، 2017

پاکستانی سفیر کی افغان ڈپٹی چیف آف اسٹاف سے ملاقات

پاکستانی سفیر کی افغان ڈپٹی چیف آف اسٹاف سے ملاقات

افغانستان میں پاکستان کے سفیر نے افغان ڈپٹی چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفیر کو افغان وزارت خارجہ کے ذریعے ملاقات کی دعوت دی گئی تھی۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے سرحد پر کشیدگی ختم اور کراسنگ پوائنٹ کھولنے کی درخواست کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے سرحد بند ہونے سے لوگوں کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا۔

 

مزید خبریں :