پاکستان
27 مارچ ، 2017

ساہیوال : مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ساہیوال : مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ساہیوال کول پاور پلانٹ کےلیے کوئلہ لانے والی مال گاڑی کی 5 بوگیاں چیچہ وطنی کے قریب پٹری سے اتر گئیں ۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سےکوئلہ لےکر آنےوالی مال گاڑی جونہی چیچہ وطنی کے قریب پہنچی تو اس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے باعث سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

لاہور جانےوالی عوام ایکسپریس کو میاں چنوں جبکہ موسیٰ پاک کو کسووال کےمقام پر روک لیا گیا،ریلوے حکام نے نائن اپ علامہ اقبال ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو خانیوال سے براستہ فیصل آباد روانہ کردیا ہے۔

مزید خبریں :