پاکستان
28 مارچ ، 2017

شیخوپورہ: شالیمار ایکسپریس سے آئل ٹینکرٹکرا گیا، ایک جاں بحق،6 زخمی

شیخوپورہ: شالیمار ایکسپریس سے آئل ٹینکرٹکرا گیا، ایک جاں بحق،6 زخمی

شیخوپورہ میں کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس سے آئل ٹینکر ٹکرا گیا ، ایک شخص جاں بحق، 6زخمی، حادثے کے بعد ٹرین کی کئی بوگیوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کا ڈرائیور حادثے میں جاں بحق ہوگیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی آ رہی تھی،فائر بریگیڈ کی2 گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں، متاثرہ ٹرین کی بوگیوں کو ہٹانےکی کوششیں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی خالد گجرکے مطابق پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، زخمیوں کی تعداد کےبارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

جیو نیوز کو ایک مسافر نے بتایا کہ لاہور اسٹیشن سے روانہ ہونے کےتقریباً ایک گھنٹے بعد حادثہ پیش آیا، انتظامیہ کی جانب سے کوئی موجود نہیں ہے۔

مزید خبریں :